رہبر معظم انقلاب کی تدبیر سے ایران بڑے المیے سے محفوظ رہا، سید حسن خمینی
شیعیت نیوز : حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے ایران اور پورے خطے کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا تھا، تاہم رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی بصیرت مندانہ تدبیر، حکمت عملی اور بروقت فیصلہ سازی سے یہ بڑا المیہ ٹل گیا اور ملک کو شدید نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کی منافقت بے نقاب: ایران نے امریکی ایئر کرافٹ کیریئر کے لیے جا رہے ترک آئل ٹینکرز پکڑ لیے
انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم کی قیادت میں ایران نے نہ صرف داخلی استحکام برقرار رکھا بلکہ خطے میں پیدا ہونے والے طوفان کو بھی اپنی دانشمندی سے روک دیا۔ یہ تدبیر صرف ایک سیاسی اقدام نہیں بلکہ امت مسلمہ اور مظلوم اقوام کے لیے امید کی کرن ہے۔
سید حسن خمینی نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ رہبر معظم کے دامنِ ولایت سے مضبوطی سے وابستہ رہیں اور دشمن کی سازشوں کے سامنے صبر و استقامت کا مظاہرہ کریں۔







