ایران نے ایک بار پھر امریکہ کا کھیل الٹ دیا، شیطان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا!
شیعیت نیوز : امریکی میڈیا Axios نے جان بوجھ کر مذاکرات کی منسوخی کی خبر اچھالی اور ٹرمپ نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں، دنیا بھر کے میڈیا نے شور مچانا شروع کر دیا — مقصد ایک ہی تھا: ایران کو دباؤ میں لا کر اپنی شرائط مسلط کرنا۔
لیکن ہوا کیا؟
ایران نے وقت پر سب کھیل سمجھ لیا اور صاف اعلان کر دیا: ایران مذاکرات کو ترک کر رہا ہے اور جنگ کے لیے مکمل تیار ہے۔
بس پھر سارا ڈرامہ بیٹھ گیا، اور امریکہ کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ماہی گیروں نے امریکی ڈسٹرائر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا
اطلاعات کے مطابق خطے کے 9 ممالک کے سربراہان نے گھبرا کر ٹرمپ کو فون کیے کہ خدا کے لیے مذاکرات جاری رکھو، ورنہ آگ بھڑک گئی تو سب جلیں گے۔
نتیجہ؟
کل مسقط میں بالواسطہ مذاکرات صرف جوہری ایجنڈے پر ہوں گے۔
یعنی: جگہ: ایران کی مرضی (مسقط) طریقہ: ایران کی مرضی (بالواسطہ) ایجنڈا: ایران کی مرضی (صرف جوہری ایجنڈا)
یہ ہے طاقت کے ساتھ سفارت کاری! یہ ہے دباؤ کو توڑنے کا ہنر! اور یہ ہے وہ ایران جو دھمکیوں سے مرعوب نہیں، دشمن کو دھمکاتا ہے۔







