ایرانی ماہی گیروں نے امریکی ڈسٹرائر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا
شیعیت نیوز : ایرانی ماہی گیر ایران کے ساحل کے قریب ایک امریکی تباہ کن جنگی جہاز (ڈسٹرائر) کی طرف تیزی سے بڑھے اور اس کا پیچھا کرنے کی کوشش کی۔
ماہی گیر عام شہری تھے اور جہاں تک معلوم ہے وہ غیر مسلح تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی، مصر اور قطر کی تجویز: ایران تین سال افزودگی روکے، مزاحمتی گروہوں کو اسلحہ بند کرے
ایرانیوں کو تھوڑی بہت عزت سے پیش آنا چاہیے، آخر سپر پاور جو ہے۔ اب مچھیرے بھی بدمعاشی کریں گے تو یہ بات پاکستانی وہابیوں کو بھی بری لگ سکتی ہے۔
یہ واقعہ حالیہ تناؤ کے تناظر میں سامنے آیا ہے جہاں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کی موجودگی بڑھ گئی ہے، اور ایرانی فورسز کی جانب سے مختلف سطحوں پر ردعمل دیکھنے میں آ رہے ہیں۔







