ایران نے سب کو حیران کر دیا ہے: امریکہ اور اسرائیل کے سامنے جرات اور سرکشی سے کھڑا ہے، فرانسیسی صحافی
شیعیت نیوز : فرانسیسی صحافی کا اعتراف بے نقاب کرتا ہے ایرانی عظمت – "ایرانی ریاست نے سب کو حیران کر دیا، امریکہ اور اسرائیل کے سامنے جرات اور سرکشی سے کھڑی ہے”
فرانسیسی صحافی نے ایک انٹرویو میں ایران کی جرات اور استقامت کو سراہتے ہوئے کہا ہے:
"ایرانی ریاست نے واقعی سب کو حیران کر دیا ہے۔ ایران دنیا کے سب سے طاقتور ممالک، امریکہ اور اسرائیل کے سامنے جرات مندی اور سرکشی سے کام لے رہا ہے۔”
یہ بھی پڑھیں : روس ایران کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، روسی وزیر خارجہ
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں، پابندیوں اور عسکری جارحیت کے باوجود نہ صرف اپنا دفاع مضبوط کیا بلکہ محور مقاومت کو مزید مستحکم کر دیا۔ فرانسیسی صحافی کا یہ اعتراف عالمی میڈیا میں ایران کی طاقت اور بصیرت کی ایک اور تصدیق ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خوفزدہ نہیں، بلکہ اپنے اصولوں، خودمختاری اور مظلومین کی حمایت پر ڈٹا ہوا ہے۔
یہ جرات اور سرکشی دراصل ولایت فقیہ کی قیادت، شہید قاسم سلیمانی اور شہید سید حسن نصراللہ جیسے مجاہدین کی میراث، اور ایرانی قوم کے ایمان و استقامت کا نتیجہ ہے۔







