ایپسٹین کے حلقوں نے ایران میں حسن روحانی کو ترجیح دی، شہید رئیسی کی مخالفت کی، امریکی کانگریس کی فائل سے انکشاف

04 فروری, 2026 16:33

شیعیت نیوز: امریکی کانگریس کی ایک فائل (HOUSE_OVERSIGHT_033001) سے انکشاف ہوا ہے کہ جیفری ایپسٹین اور اس کے نیٹ ورک نے ایران میں ابراہیم رئیسی کے مقابلے میں اصلاح پسند حسن روحانی کی حمایت کی تھی۔

فائل کے مطابق ایپسٹین کے حلقوں نے روحانی کو زیادہ سازگار اور مغربی مفادات کے قریب سمجھا، جبکہ رئیسی کو سخت گیر اور ایران کی مزاحمتی پالیسیوں کا علمبردار مانا گیا۔ اس لیے انہوں نے روحانی کی حمایت میں مختلف ذرائع سے کوششیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا ڈرامہ کر رہا ہے: مقصد حملے سے پہلے قانونی جواز بنانا ہے، اسرائیل ہیوم

یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب ایپسٹین کے نیٹ ورک اور اس کے سیاسی روابط کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایرانی حلقوں میں اسے امریکی انٹیلی جنس اور لابی کے ایران مخالف ایجنڈے کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

6:40 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top