امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا ڈرامہ کر رہا ہے: مقصد حملے سے پہلے قانونی جواز بنانا ہے، اسرائیل ہیوم
شیعیت نیوز: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کا اصل مقصد ممکنہ فوجی حملے سے قبل ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قانونی جواز حاصل کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ جان بوجھ کر مذاکرات کو لمبا کھینچ رہا ہے تاکہ بعد میں یہ دعویٰ کیا جا سکے کہ "ہم نے پوری کوشش کی لیکن ایران معاہدے پر راضی نہیں ہوا”۔ اس طرح حملے کو "آخری چارہ” اور "ناگزیر” قرار دے کر اسے جائز ٹھہرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شیطان نے بھی ٹرمپ کو خطرناک قرار دے دیا!
یہ تجزیہ حالیہ خلیج فارس میں امریکی فوجی تحرکات اور ایران کے خلاف جاری دھمکیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے اسے امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ حکمت عملی کا حصہ قرار دیا ہے۔







