اگر امریکہ نے جنگ شروع کی تو یہ علاقائی جنگ ہوگی، رہبر معظم انقلاب

01 فروری, 2026 11:40

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ جان لے کہ اگر اس نے جنگ شروع کی تو اس بار یہ علاقائی جنگ ہوگی۔

انہوں نے فرمایا کہ امریکی کبھی جنگ کی باتیں کرتے ہیں، کبھی ہوائی جہازوں اور بحری بیڑوں کی باتیں کرتے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں۔ ماضی میں بھی امریکیوں نے بارہا دھمکیاں دیں اور کہا کہ تمام آپشن میز پر ہیں، جنگ کا آپشن بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ولایت فقیہ کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، آیت اللہ اعرافی

اب یہ شریف آدمی (ٹرمپ) بھی تواتر سے دعویٰ کرتا ہے کہ ہم جہاز لے کر آئے اور… ایرانی قوم کو ان باتوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، ایرانی عوام ان دھمکیوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔

ہم پہل کرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ہم کسی ملک پر حملہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایرانی قوم جو بھی ان پر حملہ کرے گا اور ہراساں کرے گا اس کے خلاف سخت ضرب لگائے گی۔

یقیناً امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر انہوں نے جنگ شروع کی تو اس بار یہ علاقائی جنگ ہوگی۔

4:39 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top