آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور پرنسپل حوزۂ علمیہ جامعۂ المنتظر آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی، قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نوازا، جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قومی، دینی اور عوامی خدمات پر زبردست اور جامع گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں : امام حسینؑ کا پیغام؛ حق، عدل، قربانی اور انسانیت کی خدمت: امام رضا فاؤنڈیشن پاکستان
انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جدوجہد ایوانِ بالا میں مظلوم اور محروم طبقات کی حقیقی ترجمانی ہے اور ان کا کردار ملک میں اصولی سیاست کی روشن مثال ہے۔







