عراقی شہریوں کی امریکہ اور اسرائیل کی ایران مخالف دھمکیوں کی شدید مذمت، رہبر معظم کی حمایت میں نعرے

25 جنوری, 2026 19:00

شیعیت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج مقامی شہریوں نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحانہ بیان بازی اور جنگی اقدامات کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے اپنی نجی گاڑیوں میں ایران کے پرچم اور سپریم لیڈر امام آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان گہرے تعلقات کے مقابلے میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا واضح پیغام دیا۔

احتجاجی کارکنوں کے ایک بڑے قافلے نے شہر کے مرکزی راستوں پر گشت کیا، جبکہ مختلف اجتماعات میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مظاہرین نے عالم اسلام کے رہنما آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ خطے کے تمام آزادی پسند عوام ان دھمکیوں کے خلاف متحد ہیں۔

مظاہرین نے زور دے کر اعلان کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کا پورے خطے میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے: مظاہرین کی آیت اللہ خامنہ ای سے مدد کی فریاد

یہ مظاہرہ ایک ایسے نازک وقت میں ہوا جب خطے میں امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد قابض و جارح اسرائیل نے سیاسی اور فوجی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے، جبکہ مجرم اور جنگ پسند ٹرمپ اپنے فرعون نما رویے کے ساتھ خطے کو مزید تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

2:35 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top