گورنر پنجاب کی علامہ اشفاق وحیدی سے اہم ملاقات، اتحاد و امن پر زور، رمضان میں فل پروف سیکورٹی کا اعلان

25 جنوری, 2026 17:37

شیعیت نیوز : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اشفاق وحیدی اور دیگر علماء سے ملاقات کی، جس میں ملک کے استحکام اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ حکومت کو قومی معاملات پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرنا چاہیے تاکہ ملک پاکستان کی اجتماعی طاقت قائم رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک پاکستان دنیا میں وقار اور ایک مضبوط دفاعی طاقت سے پہچانا جاتا ہے، جس کا نتیجہ مضبوط قومی اور دفاعی پالیسیوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بطورِ اپوزیشن لیڈر تقرری، ملتِ تشیع کے لیے باعثِ فخر ہے: امام جمعہ سکردو

گورنر پنجاب سردار سلیم صاحب نے علامہ اشفاق وحیدی اور حافظ اقبال رضوی کے اتحاد و وحدت اور امن و امان کی فعالیت کو سراہا اور کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات کا عزم کیا کہ شرپسند عناصر اور تفریق و فرقہ واریت پھیلانے والوں کے ساتھ حکومت کسی قسم کی رعایت نہ کرے تاکہ ملک پاکستان میں امن قائم رہے۔

گورنر پنجاب نے ماہ رمضان کے حوالے سے کہا کہ حکومت تمام چھوٹے بڑے شہروں کا سرچ آپریشن کرے گی اور فل پروف سیکورٹی اولین ترجیح ہے۔

7:47 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top