انقلابِ اسلامی کے جانباز علمدارِ کربلاؑ کے حقیقی پیروکار ہیں، چیف آف سپاہ پاسداران

25 جنوری, 2026 10:52

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران کے چیف میجر جنرل محمد پاکپور نے حضرت ابوالفضل العباسؑ کے یومِ ولادت اور یومِ جانباز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلابِ اسلامی کے جانباز، علمدارِ کربلاؑ کے راستے کے حقیقی پیروکار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل محمد پاکپور نے حضرت ابوالفضل العباسؑ کے یومِ ولادت اور یومِ جانباز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلابِ اسلامی کے جانباز، علمدارِ کربلاؑ کے راستے کے حقیقی وارث اور ملتِ ایران کی عزت و مزاحمت کے زندہ نشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفاعِ مقدس کے دوران جانبازوں نے بعثی دشمن اور اس کے عالمی سرپرستوں کے مقابلے میں بے مثال قربانیاں دیں اور اپنی صحت قربان کر کے ملک کی آزادی، سلامتی اور اقتدار کو محفوظ بنایا۔ ان کے بقول آج یہ جانباز مزاحمتی ثقافت کے استحکام میں ایران کا قیمتی قومی سرمایہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل ایران پر حملے کے لیے موقع کی تلاش میں، ترکی کا سخت انتباہ

میجر جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ دفاعِ مقدس کے بعد بھی جانبازوں نے دفاع، سلامتی، انتظامی قیادت، تعمیر و ترقی، علم و ٹیکنالوجی، ثقافت اور عوامی خدمت کے میدانوں میں مؤثر کردار ادا کیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جانبازی محض ماضی کا عنوان نہیں بلکہ قوی ایران کی تعمیر کی مسلسل ذمہ داری ہے۔

آخر میں انہوں نے تمام جانبازوں اور ان کے اہلِ خانہ کو یومِ جانباز کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے عزت، صحت اور کامیابی کی دعا کی۔

4:38 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top