اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے بعدپاکستانی تفتان بارڈر پر کھڑا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

24 جنوری, 2026 18:24

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر پیس بورڈ کے نکات میں تبدیلیاں ہوئیں تو آپ کیوں گئے؟۔ غزہ امن بورڈ سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر پیس بورڈ کے نکات میں تبدیلیاں ہوئیں تو آپ کیوں گئے، ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی قوت جارحیت کو تقویت دے رہا ہے، ٹرمپ حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے ، امریکا نے افغانستان، عراق، لیبیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔

یہ بھی پڑھیں  :کوئی پاکستانی تسلیم نہیں کرے گا کہ ہماری فوج کے ہاتھوں نہتے مظلوم فلسطینی عوام کا خون بہے، علامہ ناظر عباس تقوی

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے بعد تفتان کی سرحد پر کھڑا ہوگا، اسرائیل کے پہلے صدر نے کہا تھا ہماری اساس ایک نوزائیدہ اسلامی ریاست کا خاتمہ ہوگا، ارادے واضح ہیں۔ انہوں نے تنقید کی کہ ایسے فورم میں جا رہے ہیں جس کا آغاز دھمکیوں سے ہو رہا ہے، پاکستان کے پاسپورٹ میں اسرائیل جانے پر پابندی کیوں ہے، ہمیں امن چاہیے لیکن کوئی اصول ہوتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہرطرف معاشی ترقی ہورہی ہے، صرف پاکستان ڈوب رہا ہے، وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا۔

1:57 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top