ایران اور پاکستان کے درمیان عملی اور ادارہ جاتی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
شیعیت نیوز : چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان حجت الاسلام علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے المیراث ہوٹل (بینکاگ – تھائی لینڈ) میں منعقدہ عالمی بین المذاہب کانفرنس زیرِ عنوان "درپیش عالمی مشکلات کے تناظر میں مذہبی رہنماؤں کا کردار اور ذمّہ داریاں” میں خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق علّامہ شبیر میثمی نے اس موقع پر مختلف مذاہب کے علماء و زعماء سے ملاقاتیں بھی کیں۔
الصادق شریعہ سلوشنز کے حوالے سے صدر اسلامک کلچر اینڈ ریلیشن آرگنائزیشن، ڈاکٹر محمد مہدی ایمان پور اور تھائی لینڈ میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر محترم جناب نصیر الدین حیدری سے اہم ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹی پی کاظم گروپ کے افغانی دہشت گرد “پڑوچکی” کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کی دھمکی
علامہ شبیر میثمی نے ملاقات کے دوران مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سینٹرل اسلامک کونسل آف تھائی لینڈ اور جمہوریہ اسلامی ایران کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے بین المذاہب اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: پاکستان اور ایران کے درمیان عملی اور ادارہ جاتی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جس سے دونوں ملکوں کی عوام الناس بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر چیئرمین صاحب کے ہمراہ الہدی اسلامک سنٹر کے امام جماعت مولانا غلام علی ابوذر اور الصادق شریعہ سلوشنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر مولانا سید مظہر عباس زیدی و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔







