ٹی ٹی پی کاظم گروپ کے افغانی دہشت گرد "پڑوچکی” کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کی دھمکی
شیعیت نیوز: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کی دھمکی سامنے آ گئی ہے۔
ٹی ٹی پی کے ضلع کرم میں سرگرم دہشت گرد کاظم گروپ سے تعلق رکھنے والا افغانی شخص جو عرف عام میں "پڑوچکی” کے نام سے جانا جاتا ہے، نے آن لائن دھمکی دی ہے۔
پڑوچکی نے سترہ میل اسلام آباد کے مقام سے ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا پر نشر کی جس پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی پر ٹارگٹ کا نشان لگا دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے 8 دہشت گرد جہنم واصل
پڑوچکی اس سے قبل بھی کئی ایسی دھمکیاں دے چکا ہے جس کے بعد ٹی ٹی پی کاظم گروپ عملی طور پر ان دھمکیوں کو سر انجام دیتا دکھائی دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر کرم میں سر کاٹ کر ویڈیو پوسٹ کرنے والے افراد میں بھی پڑوچکی شامل رہا۔







