پولیس، سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی 6 دہشتگرد ہلاک
شیعیت نیوز : کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹیوں کا مشترکہ آپریشن، تختی خیل میں بھرپور آپریشن کیا گیا، 6 دہشت گرد کالعدم لشکر جھنگوی کے ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔
کالعدم لشکر جھنگوی کے عناصر نے ڈرون کاپٹر سے عوامی گھروں کو نشانہ بنایا، متعدد شہری زخمی ہوئے، آپریشن کی نگرانی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او لکی مروت کر رہے ہیں۔
پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹیوں کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے، علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام کے صوبہ حمص میں مسجد امام علیؑ میں خودکش دھماکہ، متعدد نمازی شہید و زخمی
کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اضافی نفری الرٹ جاری کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، بلاامتیاز اور سخت کارروائی جاری ہے۔







