اسحاق ڈار کا ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں تعلقات بڑھانے کا عزم، بین الوزارتی اجلاس منعقد

17 دسمبر, 2025 15:55

شیعیت نیوز : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت پاک ایران تعلقات پر بین الوزارتی اجلاس آج اسلام آباد منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ بار کی راولپنڈی میں علامہ راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی خواتین پر پولیس تشدد کی شدید مذمت

نائب وزیراعظم نے ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں وزیر پیٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پیٹرولیم، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

7:11 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top