ہمارا منشور کسی ایک جماعت کا نہیں، پوری قوم کے اجتماعی مفاد کا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

11 دسمبر, 2025 15:22

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پانچ نکاتی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منشور کسی ایک جماعت کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے اجتماعی مفاد کے لیے ہے جو ان اصولوں پر قائم ہے:

  • آئین کی بالادستی
  • قانون کی حکمرانی
  • عادلانہ نظام کا قیام
  • عوام کے حقوق کا تحفظ
  • اسلامی اقدار کا فروغ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور وحدت کا دارومدار انہی اصولوں پر ہے۔ جب تک انصاف ہر شہری کے در تک نہیں پہنچتا، مساوات اور امن قائم نہیں ہو سکتا۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے مزید کہا کہ اسلامی اقدار ہماری تہذیب اور ریاست کا بنیادی حصہ ہیں، جنہیں مضبوط کیے بغیر معاشرتی اصلاح ممکن نہیں۔ اسلامی تحریک پاکستان ظلم و ناانصافی کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کرتی رہے گی اور ایک ایسے پاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، باوقار اور مساوی حقوق کا حامل محسوس کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

مرکزی سیکرٹری جنرل نے کارکنان اور قوم سے اپیل کی کہ وہ اس منشور کو مضبوطی سے تھامیں اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں انصاف، استحکام اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے متحد رہیں۔

11:58 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔