سی ٹی ڈی پنجاب نے کالعدم سپاہ صحابہ کے 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مواد برآمد
شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی پنجاب نے کالعدم سپاہ صحابہ کے 12 دہشتگردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ای بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ دہشتگردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی حاصل ہوئی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ فیصل آباد سے گرفتار دہشتگرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ لاہور سے گرفتار دہشتگردوں میں دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل ابرار اور عثمان سرفراز جبکہ فیصل آباد سے دانش کو پکڑا گیا۔ بہاولپور سے گرفتار کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ریال سے چلنے والے تکفیریوں کا نیا جھوٹ: ایرانی افسر کے بیان کو مسخ کر کے فرقہ وارانہ فتنہ پھیلانے کی کوشش
سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی کی مدد سے دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، جو کالعدم سپاہ صحابہ کے لیے کام کر رہی تھی۔ دہشتگردوں کو بھاری فنڈنگ بھی فراہم کی جا رہی تھی۔
بتایا گیا کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 7 آئی ای ڈی بم، 2 ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز وائر 102 فٹ، موبائل، نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔







