یمن دشمن قوتوں کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا ہے، صہیونی تسلط کے منصوبے ناکام ہوں گے، عبدالملک الحوثی

30 نومبر, 2025 13:50

شیعیت نیوز: انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے یمن سے برطانوی فوج کے انخلاء کی سالگرہ کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے یمنی عوام کو مبارک باد دی اور کہا کہ یہ دن 128 سالہ طویل برطانوی قبضے کے خاتمے کے بعد آیا، جس دوران انگریزوں نے بدترین مظالم ڈھائے۔ انہوں نے کہا کہ قبضے میں مدد فراہم کرنے والے خائن تھے جنہوں نے انگریزوں کو سہارا دیا اور ہزاروں افراد کو ان کے لیے بھرتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مسئلہ فلسطین کا واحد اصولی حل قبضے کا خاتمہ ہے، ایرانی صدر

الحوثی نے کہا کہ برطانیہ اور مغرب کی بالادستی کا دور انسانیت کے لیے سب سے زیادہ دردناک دور تھا، جس میں قوموں کو غلام بنانے کے لیے وحشیانہ طریقے اپنائے گئے۔ تاہم یمنی عوام نے آزادی کی تحریک کے ذریعے انگریزوں کے ظلم کے خلاف قیام کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب نے اسلامی ممالک میں قبضے کے بعد ایسے منصوبے بنائے تاکہ امت مسلمہ ہمیشہ ان کے زیر تسلط رہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب نے تعلیم، میڈیا اور ثقافت پر قبضہ کرکے اسلامی ممالک کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی اور فلسطین پر صہیونیوں کے قبضے کی راہ ہموار کی تاکہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ امریکہ نے برطانیہ کے وارث کے طور پر صہیونی حکومت کو مکمل حمایت فراہم کی۔

الحوثی کے مطابق آج بھی امریکہ، برطانیہ اور مغرب کی پشت پناہی سے صہیونی جارحیت جاری ہے۔ اسرائیل جنگ بندی معاہدوں کو مذاق بنا رہا ہے اور امریکہ کی مدد سے فلسطینی عوام کو قدس، غزہ اور مغربی کنارے سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیل لبنان اور شام کے بڑے حصوں پر قبضہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، حتی کہ دمشق کے دروازوں تک پہنچنے کی کوشش بھی جاری ہے۔ یہ تمام اقدامات گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہیں جن کا مقصد پورے خطے کو صہیونی تسلط میں لانا ہے۔

سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ دشمنانِ اسلام اگلے مرحلے میں آزاد قوموں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہم ان کے جرائم اور سازشوں کے مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام اور مسلح افواج نے فلسطینی عوام کی حمایت میں بہترین مؤقف اختیار کیا ہے اور امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے ذریعے عالمی سطح پر منفرد مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یمنی عوام جہاد سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہیں گے، کیونکہ صہیونی مجرموں کے سامنے سر جھکانا ذلت اور دنیا و آخرت میں خسارے کے مترادف ہے۔

6:38 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top