ایران کی میزبانی میں اجلاس، پاک افغان کشیدگی کم کرنے کی کوشش

18 نومبر, 2025 18:22

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی جامعہ الولایہ قم میں تشریف لائے اور طلاب سے خطاب کیا۔ علامہ رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی طلاب کو خود کو صرف درسیات تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ درسی تعلیم کے ساتھ ساتھ معنوی پہلوؤں اور حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہر دینی طالب علم کا سیاسی طور پر باشعور ہونا چاہیے تاکہ وہ معاشرتی اور قومی معاملات کو بہتر انداز میں سمجھ سکے۔ اس موقع پر انہوں نے سید حسن نصر اللہ اور لبنان کی مثالیں دیتے ہوئے طلاب کے کردار اور ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا جامعہ الولایہ قم میں طلاب سے خطاب

اس نشست میں جامعہ الولایہ قم کے اساتذہ بھی موجود تھے۔ آخر میں طلاب نے مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی، اس کے اقدامات، مستقبل کے منصوبوں اور پاکستان کی ملکی سیاست میں جماعت کے کردار سے متعلق سوالات کیے جن کے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے جوابات دیے۔

9:12 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top