وال چاکنگ سے متعلق پنجاب حکومت کا سخت اقدام، پولیس کو ہدایات جاری کردیں

04 نومبر, 2025 10:00

شیعیت نیوز: وال چاکنگ سے متعلق پنجاب حکومت کا سخت اقدام، پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔وال چاکنگ پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونگے۔ حکومت نے پنجاب پولیس کو وال چاکنگ کیخلاف بھرپور آپریشن شروع کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

دیواروں پر کالعدم جماعتوں، حکومت مخالف بیانات یا نشان لکھنے پر مقدمات درج ہونگے۔ کالعدم جماعتوں کے نعرے درج کرنے اور کروانے والوں کیخلاف بھی مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : 4ماہ بعدبھی شہدائےپہلوان گوٹھ اور4 دن بعد بھی شہید عادل کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے، ملت جعفریہ CTD کی پریس کانفرنس کی منتظر

خلاف ورزی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ کسی بھی قسم کی وال چاکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ قانون پر عملدرآمد کروایا جائیگا اور اس حوالے سے کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

6:05 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top