4ماہ بعدبھی شہدائےپہلوان گوٹھ اور4 دن بعد بھی شہید عادل کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے، ملت جعفریہ CTD کی پریس کانفرنس کی منتظر
شیعیت نیوز: کالعدم ملک دشمن دہشت گردتنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے کارندوں کی ہلاکت پر صرف دو دن میں مبینہ قاتلوں کو شیعہ اور ایران کا ایجنٹ قرار دیکر گرفتاری ظاہر کرنے والی چوکس CTD کے DIG غلام اظفر مہیسر شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد منظر عام سے غائب شہید عادل حسین اور دیگر شیعہ شہداء کے قاتلوں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے7 کروڑ شیعہ ان کی پریس کانفرنس کے منتظر ۔
تفصیلات کے مطابق سپاہ صحابہ کے دہشتگرد آپسی لڑائی کے نتیجے میں مرے تھے تو صرف دو دن میں CTD کے DIG نے مبینہ طور پرمارنے والوں کو گرفتار کرکے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔
دوسری طرف 3 مہینے پہلے پہلوان گوٹھ میںشہید ہونے والے دو شیعہ جوانوں علی وارث اور مظہر حسین کے قاتل ابھی تک نا معلوم ہیں، تین روزقبل اورنگی ٹاؤن میں شہید ہونے والے شیعہ جوان عادل حسین کے قاتل کی بھی ابھی تک کوئی خبر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد جہنم واصل
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہماری CTD جیسا متحرک اور چوکس ادارہ جسے ایک دو دن میں ہی تکفیری دہشت گردوں کے قاتل باآسانی مل جاتے ہیں اور وہ ان کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش بھی کردیتا ہے لیکن جب باری کسی شیعہ کی ٹارگٹ کلنگ کی آتی ہے تو یہ ادارے اسے منظر عام سے غائب ہوتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔
پاکستان کے 7 کروڑ شیعہ امید کرتے ہیں ہیں DIG سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر جلد ایک پریس کانفرنس میں تمام شیعہ شہداء کے قاتلوںکے قاتلوں کی گرفتاری کا اعلان اور ان کی شناخت بھی ظاہر کریں گے۔







