پارہ چنار بس حملہ کیس: جسٹس مسرت ہلالی کے سخت ریمارکس: “اپنا دشمن پہچانیں”

31 اکتوبر, 2025 09:08

شیعیت نیوز: پارہ چنار بس حملہ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ

“جہاں پارہ چنار حملہ ہوا، وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں۔”

یہ بھی پڑھیں: تکفیری دہشت گرد مارے جائیں تو فوری کارروائی، مگر شیعہ عزاداروں کے قاتل آج تک نامعلوم

دورانِ سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ حملے میں صرف ایک شخص کی شناخت ہوئی ہے جبکہ حملہ آور پہاڑوں کے راستے سے آئے تھے، تاہم تاحال کسی ایک دہشت گرد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

عدالت میں موجود وکیل نے آگاہ کیا کہ پارہ چنار کے داخلی راستے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہتے ہیں، جس کے بعد علاقے میں آمد و رفت محدود کر دی جاتی ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں کو بارڈر سیکیورٹی اور داخلی راستوں پر نگرانی مزید سخت کرنی چاہیے، تاکہ آئندہ اس نوعیت کے دہشت گرد حملے دوبارہ نہ ہوں۔

3:09 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔