حرم مولا غازی عباسؑ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 5ہزار طالبات کی مرکزی گریجو ایشن تقریب میں شرکت

31 اکتوبر, 2025 09:01

شیعیت نیوز: حرمِ مولا غازی عباس علمدارؑ میں ایک عظیم الشان اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے پانچ ہزار سے زائد طالبات نے اپنی مرکزی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔

یہ تقریب دینی و تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف اور خواتین کی علمی ترقی کے فروغ کے لیے منعقد کی گئی، جس میں پاکستان، ایران، عراق، لبنان، بحرین، برطانیہ اور دیگر ممالک کی طالبات شریک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کے ہاتھ 70 ہزار پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہیں، پھر بھی وہ وحدت کے علمبرداروں کے خلاف بکواس کرتا ہے: آغا شاہد صفدر مہدی

شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمِ عباسؑ کا یہ علمی و روحانی اجتماع خواتین کی دینی تعلیم اور شعور کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انتظامیہ نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد یہ ہے کہ خواتین علم و شعور کے میدان میں کردارِ زینبیؑ کی پیروی کرتے ہوئے امت کی فکری تعمیر میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

1:04 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔