دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کے ہاتھ 70 ہزار پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہیں، پھر بھی وہ وحدت کے علمبرداروں کے خلاف بکواس کرتا ہے: آغا شاہد صفدر مہدی

30 اکتوبر, 2025 18:12

شیعیت نیوز: کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشت گرد سرغنہ اورنگزیب فاروقی نے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ نام نہاد "تکفیر کانفرنس” کے دوران ایک بار پھر فرقہ وارانہ نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلائی، جس میں اُنہوں نے آئی ایس او (امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن) کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا اور شیعہ مسلمانوں و ایران کے خلاف گھناؤنی زبان استعمال کی۔

آغا شاہد صفدر مہدی نے اس نفرت انگیز تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا:

“یہ وہی لوگ ہیں جن کے ہاتھ 70 ہزار پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہیں، مگر اب وہ امن و وحدت کے علمبرداروں کو دہشت گرد کہنے کی جسارت کر رہے ہیں۔”

آغا شاہد صفدر مہدی نے مزید کہا کہ اگر ملک میں ایسے دہشت گرد عناصر کو کھلی چھوٹ دے دی گئی تو ریاستی اداروں کی ساکھ اور ملک کا امن دونوں شدید خطرے میں پڑ جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایس او ایک محبِ وطن، علمی و فکری تنظیم ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام، تعلیم اور امن کے لیے کردار ادا کیا ہے، جبکہ کالعدم سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی جیسی تنظیمیں پاکستان دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کی تکفیری کانفرنس کا پہلا نتیجہ: کراچی میں شیعہ نوجوان شہید

آغا شاہد صفدر مہدی نے زور دے کر کہا:

“جو تنظیمیں فرقہ واریت پھیلا کر ملک میں آگ لگانا چاہتی ہیں، ان پر خاموشی مجرمانہ غفلت ہے۔ حکومت اور اداروں کو چاہیئے کہ وہ ایسے دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری کارروائی کریں۔”

مومنین اور سول سوسائٹی کے حلقے بھی اس واقعے کی مذمت کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت فوری، شفاف اور قابلِ اعتماد اقدامات کرے تاکہ فرقہ وارانہ نفرت کی اس پھوٹ کو روکا جا سکے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

9:04 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔