ایم ڈبلیو ایم کراچی کا اورنگی ٹاؤن کے رہائشی شیعہ نوجوان عادل حسین کے قاتلوں کی فی الفلور گرفتاری کا مطالبہ

31 اکتوبر, 2025 08:57

شیعیت نیوز: اورنگی ٹاؤن کے رہائشی متحرک شیعہ نوجوان عادل حسین ابنِ گل حسن کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ اس افسوسناک واقعے پر مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان، کراچی ڈویژن نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے اور اس طرح کے حملے ملک کے امن و رواداری کے لیے خطرہ ہیں۔ مجلس نے حکومتِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوراً گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے سانحات کی روک تھام ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان عادل شہید

بیان میں مزید کہا گیا:

> “ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔”

 

مجلسِ وحدتِ مسلمین کراچی ڈویژن نے حکام سے فوری اور مؤثر اقدامات کے ساتھ واقعے کی شفاف تفتیش کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں تاکہ سماجی ہم آہنگی برقرار رہے۔

11:02 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔