اسلام آباد میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کی تکفیری کانفرنس کا پہلا نتیجہ: کراچی میں شیعہ نوجوان شہید
شیعیت نیوز : کراچی، کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گردوں نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5-11 منصور نگر میں فائرنگ کر کے ایک شیعہ نوجوان، عادل کو شہید کر دیا۔ شہید کا جسدِ خاکی عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسلام آباد میں حال ہی میں کالعدم لشکرِ جھنگوی اور کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشت گرد رہنماؤں کو دارالحکومت میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی۔ اس جلسے میں سپاہِ صحابہ کے سربراہ اورنگزیب فاروقی نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف کھلے عام تکفیری اور اشتعال انگیز تقاریر کیں۔
اس کانفرنس کے صرف چند ہی دن بعد کراچی میں شیعہ نوجوان کا قتل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ریاست کی جانب سے کالعدم تنظیموں کو رعایت دینے کے سنگین نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان عادل شہید
سوال یہ ہے کہ جب حکومتِ پاکستان کے پاس ان جماعتوں کے دہشت گردانہ اور فرقہ وارانہ ریکارڈ موجود ہیں تو پھر انہیں دارالحکومت میں اجتماع اور تقریر کی اجازت کیسے دی گئی؟
ملک کے مختلف مکاتبِ فکر نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو دی جانے والی سہولتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور شیعہ برادری کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔







