نکاح کوئی کچا دھاگہ نہیں بلکہ زندگی کا مضبوط بندھن ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گھریلو تشدد اور تنسیخ نکاح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکاح کوئی کچا دھاگہ نہیں کہ چھوٹے بڑے عمل سے ٹوٹ جائے بلکہ زندگی کا مضبوط بندھن ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد اور نان نفقہ نہ دینا قطعاً ناجائز ہے، البتہ یہ تنسیخِ نکاح کا موجب نہیں بنتا۔ اسی طرح دوسرا نکاح بھی تنسیخِ نکاح کا سبب نہیں بنتا۔
علامہ ساجد نقوی نے وضاحت کی کہ قرآنِ حکیم کی سورۃ النساء میں اس حوالے سے نہایت واضح انداز میں رہنمائی فرمائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم کے رکنِ قومی اسمبلی حمید حسین طوری کا سنٹرل کرم میں متاثرین کے کیمپوں کا دورہ
علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ تنسیخِ نکاح کے معاملات میں قرآنِ حکیم کی طرف رجوع لازم ہے، کیونکہ سورۃ النساء کی آیت 35 اس معاملے میں صریح رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن نے زوجین کے مابین اختلافات کے حل کے لیے “حَکَمین” کی تقرری کی ہدایت دی ہے تاکہ وہ اصلاح کی کوشش کریں اور مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کریں۔







