ایرانی عوام نے اسرائیلی و امریکی پروپیگنڈے کو ناکام بنا دیا، ایڈمرل سیاری
شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے سینئر کمانڈر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایرانی قوم نے اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے دوران شاندار یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے پروپیگنڈوں کا مؤثر جواب دیا۔
صوبہ گیلان میں 8000 شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل سیاری نے کہا کہ ایرانی قوم نے ملک کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور واضح کیا کہ ایرانی عوام کے ساتھ ایران کبھی بھی کسی دشمن سے شکست نہیں کھائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران جعلی صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے بار بار ایرانی عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی دعوت دی، لیکن ایک بھی شخص نے ان کالز پر عمل نہیں کیا۔ اس کے برعکس، قومی اتحاد اور ہم آہنگی مزید مضبوط ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں نتن یاہو کے خلاف بڑے مظاہرے، جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دشمن ایرانی قوم کو شکست دینے کے لیے ہر طرح کا حربہ آزما چکا لیکن قوم نے انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر میدان میں دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔







