مجلس وحدت مسلمین کا سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ملک بھر کے ریلیف کیمپس کا جائزہ

05 ستمبر, 2025 14:42

شیعیت نیوز : مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان، جناب سید ظہیر عباس نقوی کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں لگائے گئے ریلیف کیمپس اور ان کیمپس کی کلیکشن، پیشرفت اور فعالیت کا جائزہ لینے کے لیے اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں تمام صوبوں کے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔

ہر ایک صوبائی نمائندے نے اپنے اپنے صوبے کی فعالیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعض نمائندوں نے کیمپس اور ریلیف فنڈز کے حوالے سے عمدہ اور مؤثر تجاویز پیش کیں۔ میٹنگ میں بڑے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور اختتام دعائے امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : میلاد پیغمبر (ص) کا جشن منانے کے ساتھ ان کی تعلیمات کو بھی مدنظر رکھا جائے، علامہ ساجد علی نقوی

میٹنگ میں صوبہ جنوبی پنجاب، صوبہ سنٹرل پنجاب، صوبہ شمالی پنجاب، صوبہ سندھ، صوبہ بلوچستان، صوبہ گلگت بلتستان، صوبہ ریاست آزاد جموں و کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی مسئولین کے علاوہ کئی دیگر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

برادر ارشاد حسین بنگش، مرکزی مسئول آفیس مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی میٹنگ میں آغاز سے اختتام تک موجود رہے۔

7:18 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔