سندھ میں ہفتہ وحدت: مولانا صادق جعفری کا عملی وحدت اور اتحاد کا پیغام
شیعیت نیوز : جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے عظیم وحدت کا پیغام دیا جائے گا اور تمام مکاتب فکر کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں۔
ملک کے چپے چپے میں شیعہ و سنی مل کر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس نکالیں گے، ایم ڈبلیو ایم کے کارکن سبیلیں لگائیں گے اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری نے وحدت ہاؤس انچولی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں : میلاد پیغمبر (ص) کا جشن منانے کے ساتھ ان کی تعلیمات کو بھی مدنظر رکھا جائے، علامہ ساجد علی نقوی
اجلاس میں علامہ مبشر حسن، زین رضا رضوی، رضی حیدر، مولانا حیات عباس سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی متحد ہیں اور کوئی فرقہ واریت نہیں، چند عناصر ملک کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے۔
عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کے لیے سیرت پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے استفادہ کرے۔







