Uncategorized

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں سالانہ یومِ امام حسینؑ، طلبہ و اساتذہ کی کثیر شرکت

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے امام حسینؑ کی سیرت اور فلسفہ شہادت پر روشنی

شیعیت نیوز : اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے زیرِ اہتمام جامعہ شاہ عبداللطیف میں سالانہ “یومِ امام حسین علیہ السلام” کا انعقاد اسٹوڈنٹس سروس سینٹر ہال میں ہوا، جس میں اساتذہ سمیت طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سالانہ یوم حسینؑ سے علامہ سرفراز مہدی، علامہ عرفان علی شاہ نقوی، اسلامک اسکالر مجیب الرحمٰن سولنگی، اسلامک اسکالر ڈاکٹر غلام انور صاحب، سیدہ شمائلہ رباب رضوی اور اے ایس او کے مرکزی نائب صدر باقر رضا اصغری و دیگر نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر جمشید علی رئیسی، ثمر منگی، پروفیسر نویدہ، مداح حسین چانڈیو، حسن جواد سمیت اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : امامیہ چیف اسکاؤٹ کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ قائم

طلاب نے نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی سیرت اور فلسفہ شہادت سے متعلق عقیدت کا اظہار کیا۔

آخر میں ڈاکٹر غلام انور اظہری نے دعائیہ کلمات کہے۔ پروگرام کا اختتام امامِ عصر حضرت امام مہدی (عج) کی تعجیلِ ظہور کی دعا سے ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button