ائیر ڈیفنس سسٹم کو جدید بنانا وقت کی ضرورت ہے، میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی
"آٹھ سالہ جنگ اور بارہ روزہ تجربات قومی سلامتی کی مضبوطی کی بنیاد ہیں"

شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی نے کہا ہے کہ دفاع مقدس کے قیمتی تجربات، خاص طور پر آٹھ سالہ جنگ اور حالیہ بارہ روزہ جنگی تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے فضائی دفاعی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کرنے کی ضرورت ہے۔
خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علیرضا صباحی فرد کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ دس شهریور کا دن ان بہادر افسران کی خدمات کی یاد دلاتا ہے جو ایمان، علم اور جذبے کے ساتھ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی سیکورٹی کے حالات، اور ایران کے جنگی تجربات یہ واضح کرتے ہیں کہ فضائی دفاعی نظام کو جدید ترین ٹیکنالوجی پر استوار کرنا قومی سلامتی کے لیے لازمی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آرمی اور سپاہ پاسداران انقلاب کے درمیان یکسانیت اور ہم آہنگی سے فضائی دفاع کے منصوبے کامیاب اور دشمن کے خطرات کا بہتر مقابلہ ممکن ہوتا ہے۔
جنرل موسوی نے یقین دلایا کہ خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر اس پورے نظام کی قیادت میں اہم کردار ادا کرے گا اور ایران کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں مزید اہم کردار ادا کرے گا۔