ایم ڈبلیو ایم کا صحافی خاور حسین کی پراسرارموت پر اظہار تشویش اور افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

19 اگست, 2025 14:21

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خاور حسین نڈر اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ دیانت داری اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا قبل از وقت ہے، خاور حسین کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی انتہا پسندوں کا مقبوضہ جولان پر دھاوا، نئی بستی “نیو بشان” قائم

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

2:25 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔