ایران اور پاکستان میں زرعی تعاون، 10 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کی جانب پیش رفت

19 اگست, 2025 13:29

شیعیت نیوز : تہران میں متعین پاکستانی سفیر نے اپنے ملک کے وزیرِ زراعت اور فوڈ سیکورٹی کے اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ہمارا تعاون وسیع ہو گا تاکہ مشترکہ تجارت کے حجم میں 10 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

محمد مدثر ٹیپو نے بتایا کہ وزیرِ زراعت اور فوڈ سیکورٹی رانا تنویر حسین نے اپنے ایرانی ہم منصب غلام رضا نوری قزلجہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکام نے آئندہ دو سال میں پاکستان سے چاول اور گوشت سمیت زرعی مصنوعات کی درآمد کو دوگنا کرکے 1.5 بلین ڈالر کرنے پر اتفاق کیا اور ایران بھی پاکستان سے مکئی کی خریداری شروع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین حسینی میں علما کی موجودگی اور اخلاص کا پیغام ہے: حجۃ الاسلام حیدرآبادی

پاکستانی سفیر کے مطابق دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ زرعی کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا جو ہر 6 ماہ بعد میٹنگ کرے گی تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے، اور موسمیاتی تبدیلی و زرعی پیداوار کے شعبوں میں سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ تحقیقی کونسل بھی قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سامان کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے لاجسٹک روٹس کی بہتری پر اتفاق کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تجارتی حجم کو تیزی سے بڑھانے کے لیے آزاد تجارت اور بارٹر میکینزم کو جلد از جلد شروع کیا جائے۔

3:30 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔