غزہ میں اسرائیلی افواج کی پسپائی اور جنگ بندی کا امکان
ذرائع کے مطابق امریکی صدر جلد امن معاہدے کا اعلان کریں گے، مصری افواج کی تعیناتی متوقع

شیعیت نیوز : فلسطینی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کی پسپائی اور جنگ بندی کا معاہدہ عنقریب طے پا سکتا ہے، جس کے بعد مصری افواج اس علاقے میں داخل ہو سکتی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی معا نے ایک باخبر فلسطینی ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک جنگ بندی معاہدہ جلد سامنے آ سکتا ہے، جس کے تحت اسرائیلی فوج غزہ سے پیچھے ہٹ جائے گی اور اس کی جگہ مصری افواج تعینات ہوں گی۔
باخبر ذرائع کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی اس جامع معاہدے کا اعلان کریں گے جس کا مقصد غزہ میں جنگ کا خاتمہ دکھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں چہلم امام حسین پر پابندیوں کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا احتجاج
یہ بات قابل غور ہے کہ ٹرمپ ایک جانب امن کے داعی بننے کی کوشش کر رہے ہیں، تو دوسری جانب وہ علانیہ اور پس پردہ اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتے رہے ہیں۔
عبرانی اخبار یدیعوت آحارانوت نے بھی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر مستقبل میں حکومت کے لیے پس پردہ کوششیں جاری ہیں اور ایک فلسطینی تاجر سمیر حلیله کو اس علاقے کا ممکنہ نگران یا حاکم مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔