اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

سپاہ پاسداران کا شہید ہنیہ کی برسی پر بیان: غزہ کی مزاحمت فلسطین کی فتح کی علامت

صہیونی مظالم کو جدید نسل کشی قرار، طوفان الاقصی کو آزادی قدس کی حکمت عملی کہا گیا

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شہید اسماعیل ہنیہ کی پہلی برسی کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی مزاحمت اور استقامت، فلسطین کی آزادی اور قدس شریف سے وفاداری کا مظہر ہے، اور یہ راہ شہید ہنیہ و دیگر شہدائے مقاومت کے مشن کا تسلسل ہے۔

بیان میں صہیونی حکومت کی طرف سے غزہ کے مظلوم عوام پر بڑھتے ہوئے مظالم خصوصاً پانی، خوراک اور ادویات تک رسائی کی بندش کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے جدید نسل کشی کا نام دیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران نے واضح کیا کہ یہ جرائم ان ممالک کی خاموش حمایت سے ہو رہے ہیں جو خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہتے ہیں۔ ان مظالم نے دنیا بھر میں صہیونی حکومت کے خلاف شدید عوامی ردعمل کو جنم دیا ہے۔ عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ ان مظالم پر سنجیدگی سے نوٹس لیں اور ذمہ داروں کو عدالت میں پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان تہران-اسلام آباد تعلقات کا تاریخی موڑ ہوگا: عطاء تارڑ

بیان کے مطابق، فلسطینی قوم کی شجاعت، اسلامی مزاحمتی قوتوں کی حمایت اور ایرانی عوام کی انقلابی پشت پناہی نے صہیونی حکومت اور امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ مزاحمت کی کامیابی یقینی ہے اور فلسطین کی حتمی فتح قریب ہے۔

سپاہ پاسداران نے شہید ہنیہ کے تہران میں ہونے والے جنایتکارانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصی صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ آزادی قدس کے لیے ایک عملی حکمتِ عملی اور مکتب ہے۔ دو ریاستی حل کی سازشوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کا نعرہ بدستور گونج رہا ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے۔

بیان کے اختتام میں سپاہ پاسداران نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی و امریکی منصوبہ ساز نہ صرف غزہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں بلکہ اسلامی دنیا کے اسٹریٹجک و ثروتمند علاقوں پر قبضہ ان کا اصل ہدف ہے۔ تاہم، خدا کے فضل سے بین الاقوامی خاموشی ٹوٹے گی اور دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی صہیونیت مخالف لہریں ان کے خواب چکنا چور کر دیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button