ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی مزار اقبال پر حاضری

02 اگست, 2025 19:49

شیعیت نیوز : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دورہ پاکستان پر صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچے جہاں انہوں نے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر پھول رکھے۔

ایرانی صدر نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر وزرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایرانی صدر نے مزار اقبال پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین واک ایمان، ایثار، اخوت اور ہمدردی کی زندہ تصویر ہے، حجت الاسلام مهدی غروی

اس سے قبل لاہور آمد کے موقع پر سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر نے ایرانی صدر کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

3:12 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔