علامہ جواد نقوی کا مضحکہ خیز بیان، ریاستی موقف کی حمایت کردی
شیعیت نیوز: معروف مذہبی اسکالر اور حکومت کی زبان بولنے والے عالم علامہ جواد نقوی نے ایک بار پھر اپنے منفرد اور تنقید کا باعث بننے والے بیان میں مومنین کو اربعین کے لیے بذریعہ سڑک عراق سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کے تمام بڑے شیعہ علماء اور دینی قائدین نے متفقہ طور پر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اربعین زائرین کے لیے بائے روڈ راستے کھولے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا پہلا دورہ پاکستان، علامہ اقبال کے مزار سے آغاز
ملت کے اجتماعی موقف سے ہٹ کر، علامہ جواد نقوی کی جانب سے ریاستی مؤقف کی تائید کو کئی حلقے تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جب قوم ایک صف میں متحد تھی، علامہ صاحب نے اپنی علیحدہ راہ اختیار کی، جس سے ملت کے اتحاد کو دھچکا پہنچا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ جب ان کا بیانیہ ریاستی ترجیحات سے ہم آہنگ نظر آیا ہو، بلکہ اکثر اوقات ان کے اندازِ گفتگو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ ملت کے بجائے ریاستی مؤقف کی ترجمانی کر رہے ہیں۔







