ایرانی صدر کا پہلا دورہ پاکستان، علامہ اقبال کے مزار سے آغاز

02 اگست, 2025 19:24

شیعیت نیوز: اس سفر کو دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی تبدیلیوں کے پیش نظر خاص اہمیت حاصل ہے۔

ایرانی صدر کا اپنے دور حکومت میں پاکستان کا پہلا دورہ لاہور سے شروع ہو گا، جہاں وہ حکیم مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

ایرانی صدر دورہ لاہور کے بعد دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں ان کی باضابطہ ملاقات اور گفتگو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے طے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی زائرین کی سفرِ عشق کی امیدیں دم توڑ گئیں، اگلے 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

ثقافتی اور مذہبی سربراہان اور تاجر برادری سے ملاقات بھی صدر پزشکیان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

صدر مملکت کے سیاسی امور کے مشیر مہدی سنائی نے بتایا ہے کہ یہ ملاقاتیں دونوں ملکوں کے تجارتی، معاشی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات میں فروغ کے لیے انجام پائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت تہران اور اسلام آباد کے مابین تجارت کا حجم 3 ارب ڈالر ہے اور اس مقدار کو مزید بڑھانے کی پلاننگ بھی بدستور جاری ہے۔

7:20 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔