اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے قائدین کی پریس کانفرنس پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان

حکومت ہوش کے ناخن لے! اگر زمینی راستہ بند ہے تو حکومت متبادل راستہ اور سہولیات فراہم کرے۔

 شیعیت نیوز: صوبائی صدر پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے وحدت سیکرٹریٹ لاہور میں علماء کرام قافلہ سالاروں اور زاہرین کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفر زیارت پرکسی بھی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں ۔

ہم حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

حکومت ہوش کے ناخن لے! اگر زمینی راستہ بند ہے تو حکومت متبادل راستہ اور سہولیات فراہم کرے۔

ہزاروں زائرین کے اربوں روپے کے مالی نقصانات کا بھی باعث بن رہا ہے۔

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کے لیے فوری طور پر راستے کھولے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں احتجاج ہوگا ۔

لاہور پریس کلب کے باہر بھی آج رات احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button