تحفظ ناموس (بنوامیہ) بل کے پیش کار حافظ عبدالکریم دوبارہ سینیٹر منتخب، کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی مبارکباد

24 جولائی, 2025 21:59

شیعیت نیوز : تحفظ ناموس صحابہ (بنو امیہ) بل سینیٹ میں پیش کرنے والے ناصبی تکفیری حافظ عبدالکریم کے دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے پر ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی شادیانے بجانے لگی۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حافظ عبدالکریم کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی اور تحفظ ناموس صحابہ (بنوامیہ) بل کی منظوری کا خواب دیکھنا شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا (سینیٹ آف پاکستان) میں گزشتہ دورِ حکومت کے دوران فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی تحفظ ناموس صحابہ (بنوامیہ) بل پیش کرنے والے ناصبی و تکفیری مزاج حافظ عبدالکریم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر دوبارہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

حافظ عبدالکریم کے سینیٹر منتخب ہونے پر بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب سینیٹر تحفظ ناموس صحابہ (بنوامیہ) بل کو اس مرتبہ ہر صورت منظور کروانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : چکوال میں تکفیریوں کی شیعہ ہراسی مہم کے تحت بنی امیہ کی شخصیات کی توہین کے جھوٹے مقدمے میں شیعہ عزادار گرفتار

واضح رہے کہ یہ تحفظ ناموس صحابہ بل، جس کی اصل ماسٹر مائنڈ کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی ہے، یہ تکفیریوں کا بہت پرانا منصوبہ ہے۔ اس بل کی منظوری کی کوشش ملعون اعظم طارق نے بھی کی تھی لیکن کامیاب نہ ہو سکی، اور اب دوبارہ اس بل کو منظور کروانے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں۔

دراصل یہ بل اصحابِ رسولؐ کی ناموس کے تحفظ کا نہیں بلکہ خاندانِ رسالتؐ، اہلِ بیتِ رسولؐ، خصوصاً نواسۂ رسولؐ امام حسین علیہ السلام کے قاتل یزید ابن معاویہ ابن ابی سفیان ملعون اور اس کے نجس و ناپاک خاندان بنی امیہ کے تحفظ کا بل ہے، جنہیں پوری دنیا کے ہر باضمیر انسان نے لعنت کا مستحق قرار دیا ہے۔

10:40 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔