ترک حکومت نے انقلابی نوحہ خواں مہدی رسولی پر ترکی میں پابندی لگا دی
ذرائع کے مطابق، گزشتہ سال مہدی رسولی نے ترکی میں اسرائیل اور امریکہ مخالف ترانے پڑھے تھے، جو ترکی حکومت کو ناپسند گزرے۔

شیعیت نیوز : امریکی و اسرائیلی خوشنودی کی خاطر رجب طیب اردوان حکومت نے معروف انقلابی نوحہ خواں حاج مہدی رسولی کو ترکی بدر کر دیا۔ عزاداری کے اجتماعات میں شرکت کے لیے ترکی آنے والے حاج مہدی رسولی کو ایئرپورٹ سے واپس تہران روانہ کر دیا گیا۔
ترکی نے ایرانی انقلابی نوحہ خواں مہدی رسولی اور ان کی ٹیم کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ معروف ایرانی مدح و نوحہ خواں مہدی رسولی کو ان کی ٹیم سمیت ترکی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ کربلائی عزاداری کے پروگرام میں شرکت نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم قرآن و سیرت پر مبنی قومی نصاب کے قیام کیلئے سرگرم ہے، علامہ مقصود ڈومکی
ذرائع کے مطابق، گزشتہ سال مہدی رسولی نے ترکی میں اسرائیل اور امریکہ مخالف ترانے پڑھے تھے، جو ترکی حکومت کو ناپسند گزرے۔ اس پس منظر میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یاد رہے، یہ صرف ایک ذاکر کو روکنے کا معاملہ نہیں بلکہ یہ اہلِ بیتؑ کی یاد کو دبانے کی ایک منظم کوشش ہے، ان لوگوں کی طرف سے جو زبان سے تو “ہم بھی اہلِ بیتؑ سے محبت کرتے ہیں” کا دعویٰ کرتے ہیں، مگر حقیقت میں یہود کے اتحادی ہیں۔
📌 یہ واقعہ اہلِ بیتؑ کے ماننے والوں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔