ایرانی جنرل کا جنرل عاصم منیر سے رابطہ: اسرائیلی جارحیت پر پاکستانی حمایت کا شکریہ

29 جون, 2025 13:12

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے پاکستان کے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی ناجائز اور دہشت گردانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی حکومت اور عوام کی بہادری و حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق، دونوں ممالک کے فوجی سربراہان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی سلامتی، دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دفاع کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جشنِ فتح المبین: ایران کی فتح پر جامعۃ النجف سکردو میں عظیم الشان تقریب

میجر جنرل موسوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ جاری جارحانہ جنگ میں امریکہ اور مغربی ممالک نے اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کی اور ایران کے خلاف بھرپور پروپیگنڈا مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے آغاز میں ایران نے اپنے بعض اعلیٰ اور قابل کمانڈروں کی شہادت کا صدمہ ضرور سہا، لیکن جلد ہی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا، یہاں تک کہ دشمن کو جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔

ٹیلیفونک گفتگو کے اختتام پر دونوں افواج کے سربراہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اور پاکستان خطے میں امن، استحکام اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

1:03 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔