جشنِ فتح المبین: ایران کی فتح پر جامعۃ النجف سکردو میں عظیم الشان تقریب

28 جون, 2025 17:34

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی شیطان بزرگ امریکہ اور غاصب اسرائیل پر فتح کی مناسبت سے جامعۃ النجف سکردو بلتستان پاکستان میں جشنِ فتح المبین کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں علماء، طلباء، اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قاری عرفان حیدر کی تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد طالب علم محمد افضل نے بارگاہِ اہل بیتؑ میں منقبت پیش کی۔

جامعہ کے استاد آغا سید محمد علی شاہ الحسینی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر فتح درحقیقت عالم اسلام کی تمام استکباری طاقتوں پر فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو اپنی ٹیکنالوجی پر گھمنڈ تھا لیکن ایران نے میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی میں کامیاب تجربات کے ذریعے عالمی برتری کو چیلنج کیا۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام کے انتظامات، علامہ مقصود ڈومکی کا لاڑکانہ اجلاس میں کالعدم تنظیموں پر پابندی کا مطالبہ

معروف عالم دین استاد شیخ سجاد حسین مفتی نے کہا کہ جس طرح دورِ رسالت میں قریش کے قبائل نے جنگ احزاب کے ذریعے مسلمانوں کو ختم کرنا چاہا تھا، اور حضرت علیؑ نے اللہ کی مدد سے انہیں شکست دی، آج وقت کے علی یعنی اسلامی قیادت نے استکباری قوتوں کو ذلت سے دوچار کر دیا۔

جامعہ نجف کے پرنسپل علامہ شیخ محمد علی توحیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کے پاس موجود ٹیکنالوجی سے بہتر ٹیکنالوجی مسلمانوں کو حاصل ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سائنسی، عسکری اور دفاعی میدان میں ترقی کرکے امریکہ اور اسرائیل کو شکست دے دی ہے۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور پوری امتِ مسلمہ کو اس فتح مبین پر مبارکباد پیش کی۔

3:02 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔