صیہونی رجیم کو روکنا ناگزیر ہوگیا ہے، بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں خطاب

23 جون, 2025 11:36

شیعیت نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے حکومت کو بیدار رہنے کی اپیل کر دی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل کبھی ایران کو شکست نہیں دے سکتے، علامہ راجہ ناصر عباس

ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا گیا، سب سے بڑی خلاف ورزیاں ہیں، ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا جو ایران کی خودمختاری کیخلاف ہے۔

کل امریکہ نے ایران کی ایٹمی سائٹ پر حملہ کیا، ایران میں ایٹمی تنصیبات پرحملے میں اگراخراج ہوتا تو سارے خطے خصوصاً پاکستان پر اثرات پڑتے، امریکہ کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ پہلے یہی عراق کے بارے کہا گیا اور اب ایران کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس ویپن آف ماس ڈسٹرکشن ہیں، پہلے وہ لبنان آئے، یمن آئے اور اب ایران آگئے ہیں، اگر ہم اب نہ بولے تو جب وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا۔

اسرائیل کی رجیم کو روکنا ہو گا۔

7:01 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔