امریکہ اور اسرائیل کبھی ایران کو شکست نہیں دے سکتے، علامہ راجہ ناصر عباس
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کبھی ایران کو شکست نہیں دے سکتے۔
اس جنگ میں امریکہ کوشکست ہوگی۔
دشمن پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کرسکتا ہے تفرقہ پھیلانے والے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں۔
ٹرمپ کو نوبل انعام دینا قصاب اور جلاد کوانعام دینے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت واضح طور پر ایران کی حمایت کا اعلان کرے، سراج الحق
برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف کھلی جارحیت اور مظالم کے خلاف، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں“ہفتہ حمایتِ مظلومینِ جہاں ”منایا جائے گا۔
ملک بھر کے تمام صوبائی، ضلعی اور مقامی عہدیداران و کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں اور علاقوں میں احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات کا انعقاد کریں اور ان مظلوموں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں۔
پریس کانفرنس سے سید ناصر عباس شیرازی، انجینئر ظہیر عباس نقوی، ملک اقرار حسین علوی نے بھی خطاب کیا۔







