اسرائیل کے ساتھ اس کا باپ امریکہ بھی ڈوبے گا، علامہ قاضی نادر حسین علوی
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ اُس کا باپ امریکہ بھی ڈوبے گا، امت مسلمہ جاگ چکی ہے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی موت کے قریب تر ہے۔
صیہونیت کے خاتمے کا سورج جلد ہم دیکھیں گے۔
ایران کی قیادت نے ثابت کردیا ہے اُمت مسلمہ کی قیادت کون کر سکتا ہے۔
ہم شہدائے ایران کو سلام پیش کرتے ہیں اور پوری ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی عوام آپ کے ساتھ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہاولپور میں دورے کے دوران ضلعی کابینہ کے رہنمائوں سے ملاقات میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اتحاد امت فورم کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف کل ملتان میں ریلی نکالنے کا اعلان
اس موقع پر صوبائی صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب انجینئر سخاوت علی سیال، اراکین ورکنگ کمیٹی ثقلین نقوی، سید ندیم عباس کاظمی، احسان حیدر، سید جاوید حسینی، ڈاکٹر نوید محسن چوہان، جاوید حسین کلاچی ایڈووکیٹ، سید عماد اور دیگر رہنما موجود تھے۔
علامہ قاضی نادر حسین علوی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ اُس کا باپ امریکہ بھی ڈوبے گا۔
آج مسلم اُمہ جاگ چکی ہے اور باضمیر حکمران اسرائیل و امریکہ کو ناپاک عزائم کو بھانپ چکے ہیں۔
جو ممالک ابھی بھی خواب غفلت میں ہیں جلد اُن کی بھی باری آئے گی۔