خانیوال میں ایک ناصبی کی امام زماںؑ کی شان میں بدترین گستاخی، مقدمہ درج
ضلع خانیوال تحصیل کبیروالا میں تکفیری ناصبی خرم شہزاد کی جانب سے امام زماںؑ کی بدترین گستاخی، ضلعی پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا

شیعیت نیوز : اس وقت دنیا بھر میں اسلام اور باطل قوتوں کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ جاری ہے۔
فلسطین اور ایران کی حمایت میں امتِ مسلمہ کی دعائیں جاری ہیں۔
ایران مظلوموں کا علمبردار بن کر ظالم قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہے۔
ایسے حساس وقت میں خانیوال، تحصیل کبیر والا سے تعلق رکھنے والا شخص خُرم شہزاد ولد شیخ محمد انور نے سوشل میڈیا پر نہایت قابلِ افسوس، اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ پوسٹس کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حرم امام رضا علیہ السلام ہماری ریڈ لائن ہے، ترجمان آئی ایس او پاکستان
ان پوسٹس میں، ایران کی اسلامی قیادت کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا گیا، اہلبیت علیہم السلام بالخصوص امامِ زمانہؑ کی توہین کی گئی، فرقہ واریت کو ہوا دینے کی واضح کوشش کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس کی جانب سے ناصبی تکفیری خرم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پوری ملت جعفریہ کا حکومت اور اداروں سے مطالبہ ہے کہ اس گستاخ کو نشان عبرت بنایا جائے۔
اس طرح کے تمام تکفیری عناصر کو فلفور گرفتار کیا جائے۔