اہم ترین خبریںایران

سپاہ پاسداران نے شہید ہونے والے 7 کمانڈروں کے نام جاری کر دیے

سپاہ کا اعلامیہ: شہداء کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، صیہونی حکومت نابودی کے دہانے پر ہے

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ایرو اسپیس ڈویژن کے سات شہید کمانڈروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جو جمعے کی علی الصبح تہران میں صہیونی دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔

شہداء کے نام حسبِ ذیل ہیں:

  • محمود باقری

  • داوود شیخیان

  • محمدباقر طاہری‌پور

  • منصور صفارپور

  • مسعود طیب

  • خسرو حسنی

  • جواد جورسرا

  • محمد آقاجفری

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں ان کمانڈروں کی وطن کے دفاع میں دی گئی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان عظیم شہداء کے نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر پزشکیان کی کابینہ میں دو ٹوک گفتگو: صیہونی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جعلی صیہونی حکومت نابودی کے دہانے پر ہے، اور جلد یا بدیر مکمل تباہی اس کا مقدر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button